Advertisement
تجارت

شہریوں کیلئے اچھی خبر،وفاقی حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دیدی

5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی جو اگلے سال سے سالانہ 10 فیصد کم کی جائے گی،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 25th 2025, 12:37 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہریوں کیلئے اچھی خبر،وفاقی حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دیدی

اسلام آباد: شہریوں کے لیے اچھی خبرسامنے آئی ہے ،وفاقی حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے اور یہ گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جاسکیں گی۔

اعلامیے کے مطابق 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی جو اگلے سال سے سالانہ 10 فیصد کم کی جائے گی۔

وزارت خزانہ حکام کے مطابق مالی سال 30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی،اس کے علاوہ ای سی سی نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات اتھارٹی  کے لیے 80 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں پیٹرولیم، توانائی اور غذائی تحفظ کے وزراء سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

Advertisement
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ