جی این این سوشل

پاکستان

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دوطیارے حادثےکاشکار

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا جہاں فلائی دبئی اور گلف ائیرلائن کے دو مسافر طیارے ٹیکسی روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے تاہم اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرطیارے حادثےکاشکار
دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرطیارے حادثےکاشکار

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر یہ حادثہ جمعرات کی صبح پیش آیا جہاں فلائی دبئی اور گلف ائیرلائن کے دو مسافر طیارے ٹیکسی روڈ پر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے سے متعلق ائیرلائن فلائی دبئی کا کہنا ہےکہ ان کے طیارے بوئنگ 737 نے کرغزستان کے لیے اڑان بھرنا تھی تاہم حادثے میں جہاز کے معمولی متاثر ہونے کے بعد اسے کھڑا کردیا گیا ہے اور اب مسافروں کو دوسری پرواز سے پہنچایا جائیگا۔

ایئر لائن کا کہنا تھا کہ حادثے میں جہاز کے پروں کو نقصان پہنچا ہے اور ہم اس حادثے سے متعلق متعلقہ حکام کے ساتھ تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب گلف ائیر کا کہنا ہےکہ اس معمولی حادثے میں ان کا جہاز دوسری  ایئرلائن کے جہاز سے ٹکرایا جس سے اس کی دُم کو نقصان پہنچا تاہم ائیرلائن کی جانب سے دوسرے جہاز کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔

 

پاکستان

صدر اور وزیراعظم کا بنوں حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر اور وزیراعظم کا بنوں حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے حملے میں بارہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں، انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر آصف علی زرداری نے ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی بنوں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں :سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 12 اہلکار شہید ، 6 خارجی ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 فوجی جوان شہید  ہو گئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد بھی مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 19 نومبر کو خوارج نے ضلع بنوں کے علاقے مالی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو  ناکام بنا دیا۔

دہشتگردوں نے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر بارودی مواد سے بھری ہوئی  ایک گاڑی کو چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دیا،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا ایک حصہ گر گیا اور ارد گرد کا انفرا اسٹرکچر بھی متاثر ہوگیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خودکش دھماکے کے نتیجے  میں 12 سیکیورٹی اہلکار  شہید ہوگئے، جن میں  10 سکیورٹی فورسز کے جوان اور2 فرنٹیئر کانسٹیبلری کے  اہلکار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،اور اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت اور وفاقی وزیر داخلہ کی شدید الفاظ میں مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے میں 12  فوجی جوانوں کی شہادت پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دفاع وطن میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت نے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پانے والے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔ صدر مملکت نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 12 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجی جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے  6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشگردی کے خلاف شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے  گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ نبھائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز

پبی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے اور انہوں نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک   چین لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز

پاک آرمی اور چینی لبریشن آرمی کے درمیان سالانہ آٹھویں مشترکہ مشق واریئر-VIII کا آغاز ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی اور چینی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ مشق واریئر-VIII  کی افتتاحی تقریب آج نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تین ہفتے طویل مشق انسداد دہشتگردی کے شعبے میں کی جا رہی ہے اور یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والی باہمی مشقوں کی آٹھویں مشق ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں کو مشترکہ تربیت کے ذریعے بہتر بنانا ہے، دونوں برادرممالک  کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا بھی اس مشق کا اہم مقصد ہے۔

پبی میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز تھے اور انہوں نے اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll