جرم
سابقہ سفیر کی بیٹی کے قتل کیس کی انویسٹی گیشن میں اہم موڑ
اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل سے متعلق علاقہ مکین نے اطلاع فراہم کی، تفتیش کررہے ہیں کہ نور مقدم کتنے عرصے سے یہاں پر تھیں، جب ملزم کو گرفتار کیا اس وقت وہ نشے میں بالکل نہیں تھا، گرفتاری کے وقت ملزم مکمل ہوش و حواس میں تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ لڑکی کے قتل کے ملزم ظاہر کو موقع واردات سے گرفتار کیا گیا، نور مقدم کے قتل کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، فارنزک ٹیم نے تمام شواہد موقع سے اکھٹے کرلیے ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے جائے وقوع کا دورہ کیا، متاثرہ خاندان سے ملاقات کی، ملزم پولیس کی حراست میں ہے اس سے تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہے ان کو انصاف فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، گھر کے ملازمین سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔
عطاء الرحمٰن نے کہا کہ ملزم کے گھر سے پستول برآمد ہوا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی، ملزم سے پسٹل برآمد ہوا ہے، تفتیش میں فائرنگ سامنے نہیں آئی، گولی پھسنے کی وجہ سے پسٹل نہیں چلا، گرفتار ملزم پر ماضی میں کسی کیس کی تفصیل ہمارے پاس نہیں ہے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم بحالی سینٹر میں رہا یا نہیں ہمیں اس سے کوئی واسطہ نہیں، ملزم کے ساتھ گھر کےملازموں سے بھی تفتیش کررہے ہیں، ملزم اور لڑکی کے درمیان جھگڑا ہوا یا نہیں ملازمین سے تفتیش کرکے تعین کریں گے۔
ایس ایس پی نے کہا کہ افغان سفارتکار کی بیٹی سے متعلق کیس ابھی چل رہا ہے ۔
تفریح
اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے
معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔
سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔
سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔
سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل ہیں۔
پاکستان
صدر اور وزیراعظم کا بنوں حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ کا اظہار
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے حملے میں بارہ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں، انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر آصف علی زرداری نے ملک کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ قوم کے بیٹوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے فتنہ الخوارج کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کا احتجاج ،رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری
پی ٹی آئی احتجاج کیلئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی ہے، پنجاب پولیس سے دو ڈی آئی جیز ، اور دس ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کریں گے
پاکستان تحریک انصاف کے احتجا ج کے باعث اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔ وزارت داخلہ نے پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دی ۔
پی ٹی آئی احتجاج کیلئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی ہے، پنجاب پولیس سے دو ڈی آئی جیز ، اور دس ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کریں گے ۔
وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری پر منظوری دی،رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کےلئے پولیس کی معاونت کرے گی ، وزارت داخلہ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چار ہزار رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ پانچ ہزار ایف سی کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے،رینجرز اینٹی رائیٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔
پنجاب کے دس ڈی پی اوز پانچ پانچ سو اہلکاروں کے ہمراہ طلب کئے گئے ہیں۔ سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی دو دو ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟