ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معیشت کی بہتری میں اوورسیزپاکستانیوں کا اہم کردارہے،شہباز شریف
اقوام متحدہ کےاجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بہترین اندازمیں پیش کیا،غزہ اورکشمیرکےمقدمےکودنیا کےسامنےبہترین اندازمیں اُجاگر کیا،وزیر اعظم


لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردارہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم تارکینِ وطن سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ملکی معیشت کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردارہے،مشترکہ کاوشوں سےملک کومعاشی استحکام ملا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کانتیجہ ہے جب کہ عسکری،معاشی اورسفارتی محاذ پرپاکستان کوبڑی کامیابیاں ملی ہیں،حالیہ جنگ میں پاکستان نےدشمن کوشکست فاش دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، اچھے ماحول میں ہونے والی اس میٹنگ سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 2 سے 3 سال قبل پاکستان کی معیشت ہچکولے کھا رہی تھی، مشترکہ کاوشوں سے آج ہماری معیشیت مستحکم ہورہی ہے، معشیت کی ترقی کا وقت آچکا ہے، معاشی استحکام بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ٹیم ورک کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، عسکری، معاشی اور سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کےاجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بہترین اندازمیں پیش کیا،غزہ اورکشمیرکےمقدمےکودنیا کےسامنےبہترین اندازمیں اُجاگر کیا،غزہ میں64ہزارفلسطینی شہریوں کوشہید کردیا گیا،غزہ میں ظلم کا خاتمہ اور جلد امن قائم ہونا چاہیے،اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان،امریکا کےتعلقات میں بہتری آئی ہے، آنے والے وقتوں میں مزید بہتر ہوں گے۔
اسحاق ڈار
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کےحوالےسےصدرٹرمپ کےساتھ مسلم ملکوں کےرہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی، امید کرتےہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھا، ہماری حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کو مزید بہتر کریں گی۔

کراچی:خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل
- 5 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے زیر اہتمام مینگروو شجرکاری مہم2025 کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ فائنل: پاکستان اچھے آغاز کے باوجود بڑا ٹوٹل کرنے میں ناکام،146 پر پوری ٹیم ڈھیر
- 4 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے
- 6 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے
- 6 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا
- 5 گھنٹے قبل

چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

غزہ جنگ کا خاتمہ نزدیک ہے، سب متفق ہوگئے، جلد ایک بڑا معاہدہ طے پانے والا ہے،ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ فائنل: پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان نے اہم ریکارڈ بنا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت نےقومی اسمبلی اجلاس 29 ستمبر اور سینیٹ اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے: صدر و وزیراعظم کا پیغام
- 5 گھنٹے قبل