Advertisement

امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر فائرنگ ، حملہ آور سمیت کم از کم دو افراد ہلاک، 8 زخمی

درجنوں افراد چرچ میں عبادت کے لیے موجود تھے جب حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 29 2025، 8:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکی ریاست مشی گن میں  چرچ پر فائرنگ ، حملہ آور سمیت کم از کم دو افراد ہلاک، 8 زخمی

امریکہ کی ریاست مشی گن میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چرچ میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو قریبی علاقے برٹن کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس چیف ولیم رینئے کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے صرف آٹھ منٹ بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی سات افراد کی حالت مستحکم ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہینری فورڈ جینیسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد چرچ میں عبادت کے لیے موجود تھے جب حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی اور پھر باہر نکل کر خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں چرچ کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا گیا، جسے پولیس کے مطابق حملہ آور نے جان بوجھ کر لگایا تھا۔  بعدازاں آگ پر قابو پالیا گیا تاہم پولیس چیف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید جانی نقصان کا انکشاف ہو سکتا ہے۔

واقعے کے بعد حملہ آور کے گھر کی تلاشی لینے اور اس کے موبائل فون کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔

فی الحال حملے کی وجہ یا محرک واضح نہیں ہو سکا، تاہم پولیس اور تفتیشی ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 16 hours ago
شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

شعیب ایوب بٹالوی کی موٹیویشنل تقریر نے حاضرین کے دل جیت لیے

  • 16 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 11 hours ago
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 13 days ago
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 14 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 15 hours ago
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 12 days ago
دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

دورہ میران شاہ: آرمی چیف کا دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 16 hours ago
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 12 days ago
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 14 days ago
نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

نیشنل گرڈ پاکستان کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 ارب روپے کے صکوک پروگرام کا منصوبہ

  • 16 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 13 days ago
Advertisement