امریکی ریاست مشی گن میں چرچ پر فائرنگ ، حملہ آور سمیت کم از کم دو افراد ہلاک، 8 زخمی
درجنوں افراد چرچ میں عبادت کے لیے موجود تھے جب حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی


امریکہ کی ریاست مشی گن میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چرچ میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت 40 سالہ تھامس جیکب سینفورڈ کے طور پر ہوئی ہے جو قریبی علاقے برٹن کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کے کچھ ہی دیر بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔
گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس چیف ولیم رینئے کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے صرف آٹھ منٹ بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ باقی سات افراد کی حالت مستحکم ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہینری فورڈ جینیسز اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد چرچ میں عبادت کے لیے موجود تھے جب حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے مرکزی دروازے سے ٹکرا دی اور پھر باہر نکل کر خودکار ہتھیار سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں چرچ کو آگ کی لپیٹ میں دیکھا گیا، جسے پولیس کے مطابق حملہ آور نے جان بوجھ کر لگایا تھا۔ بعدازاں آگ پر قابو پالیا گیا تاہم پولیس چیف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید جانی نقصان کا انکشاف ہو سکتا ہے۔
واقعے کے بعد حملہ آور کے گھر کی تلاشی لینے اور اس کے موبائل فون کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ واقعے کے پیچھے محرکات کا پتہ لگایا جا سکے۔
فی الحال حملے کی وجہ یا محرک واضح نہیں ہو سکا، تاہم پولیس اور تفتیشی ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago





