Advertisement
تجارت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر جبکہ بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 29th 2025, 1:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپیہ 97 پیسے سے 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ پیٹرول ایک روپیہ 97 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو سکتا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 76 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔اوگرا قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو بھیجے گی، نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل 16 ستمبر کو حکومت کی جانب پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری طرف ملک میں ایک ماہ کے لئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے کی جانب سے ماہ اگست کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی تھی،سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 102.94 ارب یونٹ فراہم کے گئے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7.31 روپے فی یونٹ کے برعکس 7.50روپے فی یونٹ رہی، سی پی پی اے کے مطابق مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 12.01 روپے فی یونٹ رہی جبکہ درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 14.07 روپے یونٹ رہی۔

درخواست میں نیپرا کو بتایا گیا کہ فرنس آئس سے بجلی کی پیداوار 33 روپے اور گیس سے بجلی کی پیداوار 13.43 روپے فی یونٹ رہی جبکہ ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 21.73 روپے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج فیصلہ کرے گی۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement