لاہور : آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، 33 حلقوں میں 12 حلقوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر انتخابا ت میں سابق وزرائے اعظم اور سیاسی جماعتوں کے سربراہ آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
آزادکشمیر حلقہ ایل اے 29 مظفر آباد میں بڑا مقابلہ متوقع ہے ، مسلسل دو بار منتخب ہونے والے نون لیگی امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار سینئر پارلیمنٹیرین خواجہ فاروق سے ہو گا ۔ افتخار گیلانی 2011 اور 2016 میں اس حلقے سےکامیابی حاصل کرچکے ہیں ۔
حلقہ ایل اے 32: اس حلقے میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ اشفاق ظفر مدمقابل ہیں۔ راجہ فاروق حیدر پہلی مرتبہ 1985 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے ، 2011 اور 2016 میں اس حلقے سےکامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ماضی میں بھی ان دونوں خاندانوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
ضلع میر پور ایل اے 3 : پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ن لیگی امیدواراور سابق رکن اسمبلی چوہدری سعید میدان میں ہیں۔
ایل اے 15 باغ 2: پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس خان اور مسلم لیگ ن کے مشتاق منہاس آمنے سامنے ہیں۔
حلقہ ایل اے 31 مظفرآباد 5 : پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کا مقابلہ مسلم کانفرنس کے راجہ ثاقب مجید سے ہے ۔
ضلع باغ حلقہ ایل اے 14 : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) لطیف خلیق کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔
سابق وزیراعظم اور صدر آزادکشمیر رہنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار یعقوب خان دو انتخابی حلقوں سے امیدوار ہیں، حلقہ ایل اے 20 میں وہ مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں تاہم حلقہ ایل اے 21 میں ان کا مقابلہ جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ سردار حسن ابراہیم کے ساتھ ہے جو آزاد کشمیر کے پہلے صدر سردار ابراہیم کے پوتے ہیں۔
حلقہ ایل اے 16: اس حلقے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سردار قمرالزمان تحریک انصاف کے سردار میر اکبر کے مد مقابل ہیں۔
مسلم لیگ نون، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریکِ انصاف اور تحریکِ لبیک پاکستان کے 33، 33 امیدوار آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔مسلم کانفرنس کے 32، جماعتِ اسلامی کے 28 امید وار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ میں 32 لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے، پاکستان میں بسنے والے ساڑھے 4 لاکھ سے زائد کشمیری بھی ووٹ ڈالیں گے۔آزاد کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں 587 اور مہاجرین کے 12 انتخابی حلقوں میں 121 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 15 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 10 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 12 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 12 گھنٹے قبل



