افغان طالبان اورخارجی دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، گرفتار خودکش بمبار کے ہوشربا انکشافات
خود کش بمبار کے انکشافات ثبوت ہیں کہ طالبان نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو افواج پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں پر اُکسایا جاتا ہے


جنوبی وزیرستان : فرنٹیئر کور (ایف سی) نے خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرتے ہوئے ہوشربا انکشاف کر دیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کم عمر افغان نوجوانوں کو دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی اور وہ افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے،خود کش بمبار نے اعترافی بیان میں ہوشربا انکشافات کیے،گرفتار خودکش بمبار قندھار جوہریہ مدرسہ کا طالب علم ہے، اور قرآن پاک حفظ کر رہا ہے۔
گرفتار خودکش بمبار نعمت اللہ نے اعترافی بیان میں کہا کہ مدرسہ میں موجود کچھ لوگوں نے مجھے کہاکہ پاکستانی فوج کے خلاف جہاد جائز ہے، ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہو ئے۔
ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے کہا کہ ہمارا کمانڈر ہمیں خودکش حملوں کی تربیت دیتا تھا۔ جس کا دورانیہ تین ماہ ہوتا تھا۔ لیکن میں نے ایک ہفتے کی تربیت لی۔
بمبار نے مزید کہا کہ تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے ؟ اور یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اور فوج پر کیسے خود کش حملہ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ میں 18، 20 اور22 سال کی عمر کے 20 نوجوان شامل تھے۔ جبکہ میں نے تربیت کے دوران وہاں اذان کی آواز سنی۔ تو مجھے احساس ہوا کہ پاکستانی فوج بھی مسلمان ہے اور اس پر خودکش حملہ کرنا حرام ہے۔
ذرائع کے مطابق خود کش بمبار کے انکشافات ثبوت ہیں کہ افغان طالبان نوجوانوں کی ذہن سازی کر رہے ہیں۔ اور نوجوانوں کو افواج پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ سرگرمیوں پر اُکسایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں بیٹھے کالعدم گروپ پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں، پاکستان افغان عبوری حکومت سے بار ہا یہ مطالبہ کر چکا ہے کہ اپنی سرزمین ہمارے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 30 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 36 منٹ قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل





