سابق صدرایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری کی واردات، فیلڈ مارشل کی یادگار اشیاء بھی غائب
نامعلوم خاتون گیٹ پھلانگ کر ان کے ڈرائنگ روم میں داخل ہوئیں،کچھ دیر بعد جب انہوں نے سامان چیک کیا تو قیمتی چاندی کی اشیاء غائب پائیں،مدعی


اسلام آباد: سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری کی وارادت ہوئی ہے جس کے دوران چور سابق صدر کی یاد گار اشیاء بھی گھر سے چوری کر کے لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے سیکٹر ایف-8 ٹو میں ایک خاتون نے گھر میں گھس کر تقریباً 80 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر لیا۔
چوری کی گئی اشیاء میں پاکستان کے سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی تاریخی اشیاء بھی شامل ہیں۔
یہ واقعہ 26 اکتوبر کو پیش آیا جس کی ایف آئی آر تھانہ مارگلہ میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے محمد تیمور ایوب خان کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 380 کے تحت درج کی گئی۔ محمد تیمور ایوب خان کے والد اکبر ایوب خان خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ہیں۔
درج کر دہ ایف آئی آر کے مطابق محمد تیمور ایوب خان نے بتایا کہ وہ صبح تقریباً پانچ بج کر پینتیس منٹ پر گھر میں موجود تھے جب ایک نامعلوم خاتون گیٹ پھلانگ کر ان کے ڈرائنگ روم میں داخل ہوئیں،کچھ دیر بعد جب انہوں نے سامان چیک کیا تو قیمتی چاندی کی اشیاء غائب پائیں۔
سابق صدر کے پڑپوتے کے مطابق چوری ہونے والے سامان میں دو چاندی کے لیمپ (وزن دو کلو)، ایک چاندی کا تھال (تین کلو)، چاندی کے برتن (چار کلو)، ایک چاندی کا باکس (دو کلو) اور سب سے اہم فیلڈ مارشل ایوب خان کا دعوتی اسکرول شامل تھا۔
اس کے علاوہ ہرن کے منہ والا چاندی کا پیالہ (ایک کلو)، چاندی کی ٹرے (ڈیڑھ کلو)، چائے دان، ڈونگا اور بڑا چمچ (تقریباً ایک کلو) بھی چوری کیے گئے۔ خاتون میک اپ کا سامان اور دیگر گھریلو اشیاء بھی ساتھ لے گئی۔
مدعی کے مطابق چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان قیمتی اشیاء میں فیلڈ مارشل ایوب خان کے ذاتی استعمال کی یادگاریں بھی شامل ہیں، اس لیے پولیس فوری طور پر کارروائی کرے۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامعلوم خاتون کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کر کے قیمتی سامان برآمد کر لیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی جا رہی ہے، اور ابتدائی تفتیش میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات میں پیشہ ور گروہ ملوث ہو سکتا ہے۔

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
- 9 گھنٹے قبل

کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 4 گھنٹے قبل

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
- 10 گھنٹے قبل

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم
- 7 گھنٹے قبل

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
- 9 گھنٹے قبل

گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل











