صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
شاہ عبداللہ دوئم کو اعزاز دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی اور عالمی امن کےلیےخدمات کےاعتراف میں دیاگیا


اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کی بھی نے شرکت کی،جبکہ وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
صدرمملکت نے شاہ عبداللہ دوئم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا، شاہ عبداللہ دوئم کو اعزاز دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے، علاقائی اور عالمی امن کےلیےخدمات کےاعتراف میں دیاگیا۔
علاوہ ازاں تقریب میں شاہِ عبداللہ دوئم نے صدرمملکت کواردن کے ایوارڈ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘سےنوازا، یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیاجاتا ہے۔
صدرمملکت کو دیاگیا اعزاز پاکستان کےساتھ اردن کی جانب سے گہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے۔

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 12 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 5 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 6 گھنٹے قبل






