دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل کلیئر کر دیا گیا ہے،ترجمان پاک فوج


راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے دو االگ الگ آپریشنز کرتے ہوئے 15 خارجی دہشتگرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو کی گئیں، جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ تھا۔
ترجمان کے مطابق پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا،جہاں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مزید پانچ دہشتگردوں کو مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام دہشتگرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل کلیئر کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے
- 18 hours ago

شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
- an hour ago

ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا
- 20 hours ago

نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
- an hour ago

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب
- a day ago

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے بابر اعظم پر جرمانہ عائدکر دیا
- an hour ago

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
- a day ago

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل
- 21 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- an hour ago
.jpg&w=3840&q=75)
27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل ، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو
- an hour ago

روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 21 hours ago

علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد
- 19 hours ago









