لاہور : کمشنر لاہورکیپٹن (ر) محمد عثمان کے احکامات کے تحت چیک پوسٹس سے ماسک کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کے پیش نظر لاہور میں ماسک چیک پوسٹس قائم کردی گئیں ہیں۔کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کے احکامات کے تحت چیک پوسٹس سے ماسک کی تقسیم شروع کردی گئی۔
ایم سی ایل کے تحت شہر بھر میں 22 مقامات پر ماسکس پوسٹس قائم کیجارہی ہیں۔کمشنر لاہور کے احکامات کےمطابق تمام زونز کا سٹاف شہریوں میں ماسک تقسیم کر رہا ہے۔مال روڈ،اچھرہ بازار،سمن آباد،ٹھوکر نیاز بیگ،جوہر ٹاون،داتا دربار،ہال روڈ،لبرٹی مارکیٹ،لاری اڈا اور دھرم پورہ میں ماسک تقسیم ہو رہے ہیں۔
کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شہر میں قائم ماسک چیک پوسٹس سے ماسکس اور کووڈ بچاو آگاہی لٹریچر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔ایم سی ایل افسران کووڈ بچاو آگاہی کےلئے مساجد اعلانات بھی کروائیں گے۔ماسک چیک پوسٹس پر یونیفارم عملہ تعینات ہوگا۔شہریوں کو ماسک پہنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری ویکسینیشن اور ماسک پہن کر اپنا دینی،اخلاقی اورقومی فرض ادا کرے۔

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 11 گھنٹے قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 9 گھنٹے قبل

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 9 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 11 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 9 گھنٹے قبل

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 9 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 10 گھنٹے قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 11 گھنٹے قبل