پاکستان
پیسوں کےساتھ لوگوں کےووٹ خریدے گئے :راجہ فاروق حیدر
مظفرآباد: : مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنما راجہ فاروق حیدر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کی حکومت، ریاست اور آئینی اداروں کامذاق اڑایا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر کا سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےلوگوں کی رائےکوتبدیل کیاجاتاہے،گاڑیاں آتی ہیں پیسے دے کر ووٹ خرید لے جاتے ہیں ،ایک وفاقی وزیر خود کو کشمیری کہتا ہے جس کو کچھ نہیں پتہ ۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ٹھپے لگے بیلٹ پیپر جنگل سے ملے ہیں،کیا یہ شفاف الیکشن ہیں؟جمعہ کواسلام آباد میں اکٹھے ہوں گے،دنیا کو بتائیں گےکیسے ہمارے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا۔ علی امین گنڈاپوراوربھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ میں کوئی فرق نہیں ، یہ ووٹ عمران خان کانہیں پیسے کافراڈ ووٹ ہے ۔
سابق ویز اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ پہلے دن سے ووٹ کو عزت دو کی بات کر رہی ہے،دباؤ اور لالچ کے باوجود ہمارے نمائندے اپنے جگہ قائم ہیں ،آزاد کشمیر میں جو ہوا وہ تمام پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،الیکشن میں جمہوری اقدار کو تباہ کیا گیا،الیکشن کمیشن ایک بار پھر شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ،معاملہ الیکشن کے دن نہیں الیکشن سے پہلے دھاندلی سے شروع ہوا ،امریکا، بھارت سے جو بات کی گئی وہ مسئلہ کشمیر کے حل کا انحراف ہے ۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو حکومت صوبوں کو حق نہیں دے سکی وہ کشمیر کو بھی حق نہیں دے گی ،ہم آزادکشمیرالیکشن کو مسترد کرتے ہیں،آزادکشمیرالیکشن کو کشمیر کے حقوق پر ڈاکا سمجھتے ہیں ،جو حکومت معاملات میں مداخلت کرتی ہے وہ کشمیر کو حق نہیں دے سکے گی ،کشمیر میں ڈمی وزیر اعظم لاکر صوبہ بنانے کی بات ہو رہی ہے ،آزاد کشمیر میں سیاسی روایات پر کھل کر حملہ ہوا ۔
سابق وزیر اعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق الیکشن کروانے میں ناکام رہا،25 جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت ہاری ،جتنے بڑے جلسے ن لیگ نے اس دور میں کیے ہیں اتنے کسی جماعت نے نہیں کیے،یہ بدنصیبی ہے کہ یہ رزلٹ الیکشن مہم کی نمائندگی نہیں کرتا،جب ادرے ملوث ہوتے ہیں تو الیکشن میں باقی کیا رہ جاتا ہے ۔
ٹیکنالوجی
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے
حکومت نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وی پی این سے دہشت گرد بینک ٹرانزیکشن اور دہشت گردی میں مدد حاصل کرتے ہیں۔
وی پی این استمعال کرکے دہشت گرد اپنی شناخت اور بات چیت چھپاتے ہیں، وی پی این کو فحاشی اور توہین آمیز مواد کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ غیر قانونی وی پی این کو ان وجوہات کی وجہ سے بند کیا جائے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی وی پی این کی رجسٹریشن کا محفوظ عمل متعارف کرایا تھا۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ورچوئل
پرائیویٹ نیٹ ورکس کو بلاک کرنا شروع کردیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این کو عارضی طور پر بلاک کیا جا رہا ہے تاکہ رجسٹریشن کرالی جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں وزارت آئی ٹی، پی ایس ای بی اورپاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس میں پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے لیے ایک آسان طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے رجسٹرڈ صارفین اپنے وی پی اینز کو درج ذیل نئے پورٹل کے ذریعے رجسٹرڈ کر سکتے ہیں۔
ipregistration.pta.gov.pk
پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ رجسٹریشن کا یہ آسان طریقہ کار آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیلئے بلا تعطل رسائی فراہم کرے گا ۔
پاکستان
چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔
اعلامیے کے مطابق آمنہ قادر کو جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنادیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں، کمیٹی پنجاب میں جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔
آن لائن اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم و دیگر نے شرکت کی، علاوہ ازیں احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تجارت
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
ٹیکنالوجی 16 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا