Advertisement
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 27 آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیم پر عملدرآمد روکے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Nov 18th 2025, 4:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائیکورٹ: 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست کے معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے درخواستوں پر سماعت کیلئے 3 رکنی فل بنچ تشکیل دیا ہے، جسٹس صداقت علی خان کو فل بنچ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر فل بنچ کے ممبر ہوں گے۔

دائر درخواست میں وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹریز فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کرکے وفاقی آئینی عدالت بنا دی گئی ہے۔اس سے سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

درخواست کے مطابق ترامیم اسلامی دفعات، عدالتی خود مختاری اور بنیادی حقوق کے خلاف ہیں، صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے، وکلا، سول سوسائٹی، صحافیوں اور دیگر طبقات سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ 27 آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک ترمیم پر عملدرآمد روکے۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
Advertisement