ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں،اسحاق ڈار
پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہے، پائیدار ترقی کا انحصار امن و استحکام پر ہے اور خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے،اسحاق ڈار


ماسکو: وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او نے خطے میں معاشی خوشحال کی بنیاد رکھی، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان منظم روابط انتہائی اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی روابط کو عملی شکل دینے کے لیے پرعزم ہے، پائیدار ترقی کا انحصار امن و استحکام پر ہے اور خطے کی خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں رابطے، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے توانائی، ڈیجیٹل اکانومی، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے شعبوں میں ایس سی او کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے پاکستان کے اس عزم کو دہرایا کہ ملک خطے میں حقیقی اقتصادی روابط قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس موقع پر انہوں نے غربت، سماجی و معاشی مسائل اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ پائیدار ترقی کا دارومدار خطے میں امن اور استحکام سے جڑا ہے۔

خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- 3 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں دھند کا امکان
- 10 hours ago

ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف تقریر کی ممانت، پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی
- 4 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ سعودی عرب، مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
- 4 hours ago

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ،7 افراد زخمی ،تحقیقات جاری
- 8 hours ago

پاکستان اور امریکا کی افواج کے درمیان 13 ویں مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ کا آغاز
- 5 hours ago

تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
- 9 hours ago

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ
- 9 hours ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا،پارٹی کا نام کیا رکھا؟
- 8 hours ago

ایئرچیف مارشل کا دورہ عراق، عراقی فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار
- 9 hours ago

پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی
- 5 hours ago




.jpg&w=3840&q=75)



