خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
سیکیورٹی فورسزکی جانب سےآپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اورعوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ترجمان


راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں میں 23 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں۔
باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارج ہلاک کیے گئے، ہلاک خوارج میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا۔
ترجمان کے مطابق بنوں میں خصوصی کارروائی کے دوران 12 خوارج مارے گئے جبکہ باقی کو دیگرعلاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خارجی کی معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش بنا دی گئی، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک خارجی ضلع بنوں میں دیسی ساختہ بم نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائیاں ہدف کے تعین اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے انجام دی گئیں،فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی اور ممکنہ حملوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے، جن میں فضائی نگرانی اور زمینی سرچ آپریشنز شامل تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں علاقے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو تقویت ملی اور خطرناک عناصر کی سرگرمیوں میں کمی دیکھی گئی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکی جانب سےآپریشن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائیاں جاری رہیں گی اورعوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 hours ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- a day ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- a day ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- a day ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- a day ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 4 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- a day ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago


