حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کیں ہیں جبکہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا


اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کردیا گیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کیں ہیں جبکہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فریم ورک شفافیت اور خود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا، رواں سال مئی میں سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اس سال مئی میں سونےکی ایکسپورٹ اورامپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، وزارت تجارت نے 6 مئی2025کو سونےکی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونےکی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سونے کی درآمد اور برآمد کی اجازت دینے سے ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 8 minutes ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- an hour ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago





