Advertisement
پاکستان

بنوں : سیکیورٹی فورسزکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل

وزیراعظم نے بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 25th 2025, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنوں : سیکیورٹی فورسزکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد جہنم واصل

بنوں : سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی ممکنہ ’’بھارتی اسپانسرڈ‘‘ دہشت گرد کی موجودگی ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ سیکیورٹی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے مزید بتایاکہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 گھنٹے قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement