بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا،ہائی کمیشن


نیو دہلی: پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کی کاوشوں کی بدولت بھارت میں قید تین پاکستانی شہری رہا ہو کر وطن واپس پہنچ گئے،جہاں واہگہ بارڈر کے راستے واپس آئے اصغر علی، رمضان اور محمد ادریس کو ہار پہنائے گئے اور خوش آمدید کہا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریوں کی بھارت کی جیلوں سے رہائی میں پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی نے اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق شہری محمد ادریس عرف اقبال کو 1995ء میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اورانہیں 30 سال بعد بھارتی جیل سے رہائی ملی۔
اسی طرح محمد رمضان کو 2010ء میں اسی نوعیت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 15 سال بعد رہا کیا گیا، جبکہ اصغر علی کو غیر قانونی طور پر بھارت داخلے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں بھی رہا کیا گیا۔
پاکستان ہائی کمیشن نیودہلی نے کہا ہے کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت بھی سیکڑوں پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں لیکن بھارتی حکومت انہیں رہا نہیں کررہی۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 12 گھنٹے قبل



