Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 1st 2025, 3:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم

راولپنڈی:  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی جس میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات خصوصاً دفاع اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دفاع اور وسیع تر سٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی کو مضبوط اور دیرینہ تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد نے مصر کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات بھی پہنچائیں اور اس امر کا اظہار کیا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید توسیع دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل اور مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • a day ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
Advertisement