اسلام آباد : آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مشاورت جاری ہے، اس سلسلے میں وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے اہم رہنماؤں کو آج طلب کر لیا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر سے نو منتخب ارکان اسمبلی کو بلایا گیا ہے۔وزیراعظم کے پاس انٹرویو کے لیے جانے والوں میں بیرسٹر سلطان محمود اور سردار تنویر الیاس شامل ہیں جبکہ خواجہ فاروق اور اظہر صادق کو بھی بلا لیا گیا۔ مشاورتی اجلاس میں حکومت سازی میں مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پی پی کے کردار پر غور ہو گا۔ اجلاس میں کشمیر میں صدر، وزیراعظم، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کی 8 مخصوص نشستوں کے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مسلسل نویں مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ اگلے وزیراعظم کےلیے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار تنویر الیاس میں بھی سخت مقابلہ ہے۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے۔ پیپلزپارٹی 11 نشستیں لے کر دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 16 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 18 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 17 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 17 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 13 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 16 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago




