Advertisement

تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر سوئے ہوئے افراد پرچڑھ گیا ، 18 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے سوئے ہوئے مزدوروں پر چڑھ گیا ، جس سے 18 مزدور ہلاک جبکہ 24 زخمی ہوگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jul 31st 2021, 5:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق لکھنو شہر سے شمال مشرق میں 30 کلومیٹر کی دوری پر بارا بانکے کے مقام پر یہ حادثہ  پیش آیا ، جہاں بیسیوں محنت کش مزدور خراب بس کے نیچے سور ہے تھے ۔

اچانک تیز رفتار بے قابو ٹرک اس بس سے ٹکرایا اور 18 مزدور جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ 24 زخمی بھی ہوئے ، ریسکیو حکام کا کہناہےکہ 16 مزدور موقع پر جبکہ دو ہسپتال میں جا کر جان کی بازی ہار گئے ، جبکہ مزید کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔

Advertisement