مالی سال 2019-20 ء کیلئے تقریباً 6 ارب روپے بعد از محاصل منا فع کو سوئی ناردرن گیس نے منظور کر لیا
سوئی ناردرن کے حصہ داران نے مالی سال 2019-20 ء کے لئے 40% نقد مقسوم کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق29 جولائی 2021ء بروز جمعرات کو پرل کونٹی نینٹل ہوٹل، لاہور میں منعقدہ سوئی ناردرن گیس پا ئپ لائنز لمیٹڈکے 56 ویں سالانہ اجلاسِ عام کے دوران کمپنی کے حصہ داران نے کمپنی کے سالانہ گو شوارہ جات برائے مالی سال 2019-20 ء کیلئے تقریباً 6 ارب روپے بعد از محاصل منا فع کو منظور کر لیا جو کہ فی حصہ9.46 روپے بنتاہے۔
مزید براں کمپنی کے حصہ دارن نے 40فیصدنقد مقسوم، جو کہ 4 روپے فی حصہ ہے، کیلئے بو رڈآف ڈائر یکٹرز کی سفارشات کو منظور کیا گیا۔ مزید یہ کہ کمپنی کے حصہ دارن نے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس میسرز یو سف عاد ل کو دوبارہ مالی سال 2020-21 ء کیلئے بیرونی پڑتال کنندہ بھی مقر ر کیا۔
چیئر پر سن روحی رئیس خان نے حصہ داران کو بتا یا کہ متعدد اقتصادی،معاشی رکاوٹوں کے با وجود سوئی نا ردرن، بو رڈ آف ڈائریکٹر زکی بہترین رہنمائی میں اعلی انتظامیہ اور ملازمین کی مسلسل کو ششوں کے با عث اچھے نتا ئج حاصل کر نے میں کامیا ب ہو ئے۔انہو ں نے مزید کہا کہ کمپنی نے مسلسل تیسرے سال نقد مقسوم کا اعلان کیا ہے۔
انہو ں نے حصہ داران کو مزید بتا یا کہ بو رڈ آف ڈائریکٹر ز نے پہلی دفعہ خیبرپختو نخواہ کا دورہ کیا اور وزیرِ اعلٰی کے سا تھ ملا قا ت کی۔انہو ں نے خیبرپختو نخواہ کی حکومت کو سراہا کہ ان کے تعاون کے باعث کرک اور دیگر علاقوں میں جہاں نقصانات کی شرح سب سے زیا دہ تھی، کمپنی اپنا تقسیمی نظام بچھانے میں کا میا ب ہو ئی جس کے نتیجے میں غیر محسوب برائے گیس نقصانا ت میں خاطر خواہ کمی آئی۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ بو رڈ نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی متحرک قیادت میں 5 سالہ جامع کاروباری لائحہ عمل مر تب کر نے میں بھی مصروف ہے جو کہ کارکردگی اور شفافیت میں اضافے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔
ایک تفصیلی سوال وجو اب کی نشست کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں متعدد تجا ویز پیش کی گئیں اورحصہ داران کے سوالات کے تسلی بخش جو ابا ت بھی دیے گئے۔
چیئر پر سن، روحی رئیس خان، مینجنگ ڈائر یکٹر، علی جاوید ہمدانی،ڈائیر یکٹران،محمد ہارون، احمد عقیل،ڈاکٹر سہیل راضی خان،چیف فائنینشل آفیسر فیصل اقبا ل اورکمپنی سیکریٹری،امتیاز محمود بھی موجو د تھے۔جبکہ ڈائر یکٹران محمد صالح احمد فاروقی، محمد ہارون الرفیق، عفان عزیزاور سید اختر علی نے بصری رابطے (ویڈیو لنک)کے ذریعے اجلاس میں شمولیت اختیا ر کی۔سالانہ اجلاسِ عام میں کمپنی کی اعلٰی انتظامیہ بھی مو جو د تھی۔
چیئر پر سن،بو رڈ آف ڈائر یکٹرز نے،بو رڈ اراکین،انتظامیہ،عملہ اور خاص طو ر پر وزارت ِتو انائی (پٹرولیم ڈویژن)کی مستقل حمایت اور رہنمائی کے لئے کی جا نے والی قابلِ ستا ئش کو ششوں کا اعترا ف کیا۔

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
- 7 گھنٹے قبل

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 8 گھنٹے قبل

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 9 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 3 گھنٹے قبل

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 7 گھنٹے قبل

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 10 گھنٹے قبل

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 9 گھنٹے قبل

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل








