آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے،دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پ آر کے مطابق افغان میڈیا کے 15 رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا عوامی، سماجی ، ثقافتی رابطوں میں پل کا کردارادا کرسکتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے شکست دے۔
جنرل باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے،دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ موثر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے،دونوں ممالک علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جنرل باجوہ نے کہاکہ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی،پاک افغان نوجوان خطے کا مستقبل ہیں،پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا،امید ہے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں مزید دوروں کا تبادلہ ہو گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صحافیوں کے وفد نے افغان امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا،افغان صحافیوں نے امن کیلئے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکرکیا، افغان صحافی نے کہاکہ افغان عوام کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر شکر گزار ہیں، افغان میڈیا وفد نے کہاکہ پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی، امن عمل میں کردار قابل قدر ہے۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 days ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 hours ago

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 13 minutes ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 17 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 hours ago

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 10 minutes ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 hours ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 17 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 days ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 20 hours ago

