Advertisement
پاکستان

وفاقی حکومت کاقائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں،حکومت عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کرے گی،احسن اقبال

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 21st 2026, 4:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی حکومت کاقائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر ِصدارت اجلاس میں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال پر تاریخی ویب سیریز بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،یہ سیریز قائداعظم اور علامہ اقبال کی 150 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی معیار کی پروڈکشن کے طور پر تیار کی جائیں گی۔

اس حوالے سےوفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ قومی تجدید اور فکری احیاء کا اہم سنگِ میل ہوگا۔ بامقصد کہانی سنانا قوم سازی کا طاقتور ذریعہ ہے اور نوجوان نسل کو قیامِ پاکستان کے نظریاتی سفر، آئین پسندی اور قومی اقدار سے جوڑا جائے گا۔

انہوں نےمزید کہا کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار آج بھی عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں،احسن اقبال نے بتایا کہ تاریخی ڈرامے سافٹ پاور اور ثقافتی سفارتکاری کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں۔ حکومت عالمی معیار کی پروڈکشن کے لیے 50 کروڑ روپے تک سیڈ فنڈنگ فراہم کرے گی۔جبکہ مصنفین اور پروڈیوسرز کے لیے علمی ورکشاپ کا انعقاد ہوگا تاکہ تاریخی تحقیق اور فکری گہرائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ سیریز پاکستان کی مثبت عالمی شناخت اور فکری ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرے گی، تخلیقی صنعت کے ساتھ شراکت داری سے قومی بیانیہ مضبوط بنایا جائے گا اور سالہ تقریبات کو قومی تعمیرِ نو اور فکری تجدید کا آغاز بنایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی آئینی جدوجہد اور علامہ اقبال کے فکری وژن کو عالمی بیانیے کا حصہ بنایا جائے گا، تحقیق پر مبنی، مستند اور عالمی معیار کی تاریخی پروڈکشنز تیار کی جائیں گی اور قومی ورثے کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔

علاوہ ازاں اجلاس میں قومی تاریخ کو سافٹ پاور میں تبدیل کرنے اور تخلیقی صنعت کو ریاستی سرپرستی کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا، اور پاکستان کی اپنی او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 21 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 7 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • an hour ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
Advertisement