Advertisement
پاکستان

پاکستان میں کورونا سے مزید 65 اموات

اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 360 ہو گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اگست 1 2021، 12:48 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

 

این سی او سی کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 4 ہزار 950 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 58 ہزار 479 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

Advertisement
Advertisement