راولپنڈی : پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں "ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ" کا انعقاد کیاگیا۔ پریڈ پاکستان آرمی کانٹینجنٹ ہیڈکوارٹرز جمہوریہ کانگو میں منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو نے جوائنٹ میڈل پریڈ میں شرکت کی.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو این مشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو ڈا کوسٹا نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فوج یو این امن مشنز کے لئے سب سے زیادہ دستے فراہم کرنیوالوں میں شامل ہے۔اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار یو این میڈلز تفویض کرنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
یو این میڈل کا مقصد امن دستوں کی خدمات بالخصوص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی سرگرمیوں کو سراہنا ہے۔ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ چین،انڈونیشیا اور یورا گوئے کے دستوں نے شرکت کی۔ غیر مسلح حربی مشقوں کے ساتھ کلچرل شو اور عسکری بینڈ بھی پریڈ کا حصہ بنے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تنازعات کا شکار علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے دستوں نے ہمیشہ کی طرح اپنا منفرد مقام برقرار رکھا۔رنگا رنگ تقریب میں عسکری و سویلین حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج کی ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کو مشن ہیڈ کوارٹرز، فورس کمانڈر اور یو این اعلی حکام نے سراہا۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل



