کوئٹہ : وزیراعلیٰ کی دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی پولیس اہلکاروں کے بہترین علاج کی ہدایت
زخمی اہلکاروں میں ایس ایچ او میر حسن، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل نثار احمد شامل ہیں، جو دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہوئے تھے،حکام


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ضلع جھل مگسی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے مطابق زخمی اہلکاروں میں ایس ایچ او میر حسن، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال اور کانسٹیبل نثار احمد شامل ہیں، جو دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران زخمی ہوئے تھے۔
صوبائی حکام کے مطابق تینوں اہلکاروں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں جدید طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 9 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 7 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 9 hours ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 9 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago






