صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال 11 پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں،دفتر خارجہ
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ترجمان


اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا کہ صومالیہ میں بحری قزاقوں نے 11 پاکستانیوں کو یرغمال بنا لیاہے جن کی بحفاظت رہائی کیلئے
حکومت پاکستان کی صومالی حکام اور متعلقہ فریقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور سفارتی کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ صومالیہ کے علاقے پُنٹ لینڈ کے قریب بحری قزاقوں نے ایک بحری ٹینکر کو روک کر اس میں موجود 11 پاکستانیوں کو یرغمال بنایا۔
ترجمان کے مطابق اس معاملے پر صومالیہ کی حکومت اور جہاز کے مالک سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستانیوں کی جلد اور بحفاظت رہائی ممکن بنائی جا سکے۔
پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازاں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کمبوڈیا میں 84 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، جن میں 76 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ افراد زیادہ تر سیاحتی یا زائد المعیاد ویزوں پر وہاں موجود تھے اور بعض آن لائن فراڈ سے متعلق ملازمتوں میں ملوث پائے گئے۔ پاکستانی سفارتی مشن کمبوڈین حکام سے رابطے میں ہے اور متاثرہ افراد کو خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے سفارتی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دونوں فریقین کے ساتھ رابطوں کے چینلز کھلے رکھے ہیں اور مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ کیا جبکہ ایرانی وفد نے عباس عراقچی کی قیادت میں پاکستان کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعظم نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے اہم دورے کیے اور خلیجی ممالک پر حملوں کی مذمت بھی کی،انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کیلئے نہایت اہم گزرگاہ ہے اور پاکستان اس کے فوری کھولنے کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان نے افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں کشیدگی کم ہوگی اور امن قائم ہوگا۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل





