اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے عمران خان کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں اپوزیشن میں سب کے بیانیے ٹائیں ٹائیں فش ہوچکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ اورش لیگ 2 جماعتیں ہیں اقتدار کے بھوکوں کو کوئی پذیرائی نہیں مل رہی،5 اگست کوملک بھر میں یوم استحصال منائیں گے ،عمران خان کو پیپلزپارٹی یا ن لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
انہوں کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس پر افغان ٹیم کا وزارت داخلہ سے رابطہ ہے، افغان ٹیم چاہے تو 7 لوگوں کے انٹرویو بھی کرسکتی ہے جب کہ آئی جی کو ہدایت کی ہے اپنی تحقیقاتی رپورٹ افغان ٹیم کو دیں ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چائنیز کی سکیورٹی کے لیے تمام فول پروف انتظامات ہیں جب کہ داسو ڈیم پر تفتیش آگے بڑھی ہے، ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا۔
نورمقدم کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیس میں تمام شواہد اکٹھے ہیں، ملزم کو پولیس مقابلے میں تو نہیں مروا سکتا، ملزم کے باپ اور ڈرائیور کو بھی اندرکیاہے، جن سے جعفر کی بات ہوئی انہیں بھی اندر کیا ہے، پیچھےکسی کو نہیں چھوڑا، اب فیصلہ عدالت کا ہے، شہادتیں پوری ہیں اور مجھے پوری امید ہے ملزم کوسزائے موت ہوگی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، یہ لوگ ایک ماہ میں آن لائن ویزہ اپلائی کردیں ورنہ ملک چھوڑ دیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا
- 17 منٹ قبل

روس میں تیار کردہ نئی کینسر ویکسین کا کامیاب ٹرائل
- ایک گھنٹہ قبل

میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
- 29 منٹ قبل

آئی فون کا نیا ماڈل آج لانچ کیا جائے گا،نئے فون میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کیا ہو گی؟
- 2 گھنٹے قبل

سینیٹ انتخابات:مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ نے میدان مار لیا
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار کی قازق ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب کی تباہ کاریاں ، خوراک کا بحران؟ سبزیوں اور غلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کی ایک اور اسپیل کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین: روسی فضائی حملے میں 23 افرادجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
- 12 منٹ قبل