Advertisement
پاکستان

 پاکستان اور چین سدابہار شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت

عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیےہائینان صوبہ انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہےسیاحت، ہائی ٹیک صنعت اور زراعت میں باہمی تعاون کے مواقع موجود ہیں ،صدر زرداری

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Apr 30th 2026, 6:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 پاکستان اور چین سدابہار شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ دوستی ملکی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے،صدر مملکت

ہائینان: صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سدابہاراورتزویراتی شراکت دار ہیں چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہےدونوں ملکوں کی دوستی کو عوامی اور ادارہ جاتی سطح پر بھرپور حمایت حاصل ہےچین کیساتھ تین نسلوں پر محیط گہرا تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے چین کے شہر ہائینان میں صوبہ ہائینان کے پارٹی سیکرٹری فینگ فئی اور صوبائی گورنر لیو شیاومنگ کی ملاقات میں دو نوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون اور تجارتی روابط کو وسعت دینے اور عوامی روابط کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال اورعلاقائی اور عالمی امور پر بات چیت، امن، استحکام، مکالمے اور تعاون کےمشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دوران ملاقات صدر آصف علی زرداری نے صوبہ ہائینان کی حکومت کی طرف سےپرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیےہائینان صوبہ انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہےسیاحت، ہائی ٹیک صنعت اور زراعت میں باہمی تعاون کے مواقع موجود ہیں ۔

ملاقا ت میں صدرمملکت نے ہائینان کے کاروباری اداروں اور پاکستان کے برآمدی صنعتی شعبوں میں روابط میں اضافے کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری میں روابط دوطرفہ تجارت میں اضافے کے لیے اہم ہیں۔صدرمملکت نے بندرگاہوں کی ترقی، سیڈٹیکنالوجی اور ماہی گیری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ رواں سال سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہےاس سلسلے میں تقریبات دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سانیا میں چھٹے ایشیائی بیچ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے۔

دوسری جانب پارٹی سیکریٹری فینگ فئی اور وفد نے عالمی تجارت اورسرمایہ کاری میں ہائینان کی فری ٹریڈ پورٹ کے بڑھتے کردار کو اجاگر کیا اورصدرمملکت کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔

Advertisement
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
Advertisement