وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرنا چاہتے ہیں ،سب سے پہلے لوگوں کو غربت سے نکالنا ہے، ہماراوژن ہے ملک سے غربت کو ختم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں آئی سی ای ای کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک کا چھوٹا ساطبقہ امیر ترین بن گیا ہے ،40 فیصد ملکی آبادی کو غربت کی لکیر سے نکالنا میرا وژن ہے، ملک کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ترجیحات میں شامل ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کچھ لوگوں کے امیر ہونے سے ملک کو قرضے لینے پڑے،پاکستان 20 بار آئی ایم ایف کے پاس جا چکا ہے ،ملک میں ایک چھوٹا طبقہ امیر ترین جبکہ ملک غریب ہوتا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہوا کرتا تھا،اپنی آنکھوں سے ملک کو نیچے جاتے ہوئے دیکھا،ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرنا چاہتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ میرا دوسرا وژن ملکی دولت کو بڑھانا ہے ،صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کرایا جاسکتا ہے ،کامیاب پاکستان پروگرام بہت جلد لانچ کرنے جا رہے ہیں ،پروگرام کے تحت ہر خاندان کے ایک فرد کوتکنیکی تربیت دی جائے گی ،کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سودقرض فراہم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہاﺅسنگ سیکٹر میں بہت بڑا انقلاب آنے والا ہے،کراچی 40 فیصد کچی آبادی بن چکا ہے ،شہروں میں کچی آبادیاں بڑھتی جارہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ملک میں انصاف قائم کرنے سے بہت بڑی تبدیلی آئے گی ،قانون کی بالادستی سے ہی ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئے گی ،ماضی میں گھر بنانے کیلئے بینک قرضے نہیں دیتے تھے ،موجودہ حکومت نے ملک میں ہاﺅس فناسنگ شروع کی ،ان کاکہناتھا کہ شہروں میں سب سے زیادہ روزگار تعمیرات کے شعبے سے جڑا ہوا ہے ،تعمیراتی شعبے کے فروغ سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ،تعمیراتی شعبے کے فروغ سے ملکی دولت میں اضافہ ہوگا،اس کے علاوہ ٹیکس محصولات کا نظام بہتر کرنے کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں ۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago





