Advertisement

چینی صدر ہرمز کو کھلارکھنے اور ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر متفق ہیں،ٹرمپ

چینی صدر کے ساتھ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی، اچھے تجارتی معاہدے کیے ہیں، ہم ایران کے بارے میں ایک جیسا محسوس کرتے ہیں،امریکی صدر

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 15th 2026, 3:48 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چینی صدر ہرمز کو کھلارکھنے اور ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر متفق ہیں،ٹرمپ

بیجنگ: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے آج دوبارہ ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ شاندار تجارتی معاہدے کیے ہیں، صدر شی ایران کے جوہری ہتھیار نہ رکھنے اور آبنائے ہرمز کھلنے پر متفق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ مذاکرات کو کامیاب قرار دیا ہے، تاہم ایران اور تائیوان کے معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ ملاقات کے دوران اگرچہ مثبت پیش رفت کے دعوے کیے گئے، لیکن بنیادی عالمی تنازعات پر واضح پالیسی فرق سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر کے ساتھ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی، اچھے تجارتی معاہدے کیے ہیں، ہم ایران کے بارے میں ایک جیسا محسوس کرتے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آبنائے ہرمز کھلی رہے، ہم نے بہت سے مسائل کا حل نکال لیا، جو کوئی نہیں کر سکتا تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر جمعہ کو چین کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے تجارتی معاہدوں کو نمایاں کیا، تاہم یہ معاہدے عالمی مالیاتی منڈیوں کے لیے زیادہ پرکشش ثابت نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب بیجنگ نے واشنگٹن کو تائیوان کے معاملے میں احتیاط برتنے کا انتباہ دیا اور کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ کبھی شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔دورے کے دوسرے روز ٹرمپ نے چینی قیادت کے ساتھ ژونگ نانہائی کے تاریخی باغ کا بھی دورہ کیا۔ آخری ملاقات اسی مقام پر ہوئی، جہاں ٹرمپ نے شی جن پنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایک شاندار دورہ رہا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ اس سے بہت کچھ مثبت سامنے آیا ہے۔

تاہم اسی ملاقات سے کچھ دیر قبل چین کی وزارت خارجہ نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ تنازعہ کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہیے تھا اور اسے جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق چین امن معاہدے کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے، کیونکہ یہ جنگ توانائی کی سپلائی اور عالمی معیشت پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔ژونگ نانہائی میں ہونے والی ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ایران کے معاملے پر بات کی اور ان کے خیالات کافی حد تک ”مشابہ“ تھے، تاہم شی جن پنگ نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ٹرمپ سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ چین پر زور دیں گے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے کسی معاہدے تک پہنچنے میں کردار ادا کرے، تاہم ماہرین کو اس حوالے سے شک ہے کہ بیجنگ تہران پر سخت دباؤ ڈالے گا۔برکنگز انسٹیٹیوشن کی خارجہ پالیسی فیلو پیٹریشیا کم کے مطابق ”اہم بات یہ ہے کہ چین کی جانب سے ایران کے حوالے سے کسی مخصوص اقدام کی کوئی واضح یقین دہانی سامنے نہیں آئی۔“

رپورٹ کے مطابق چین کے لیے ایران اسٹریٹجک اعتبار سے امریکا کے خلاف ایک اہم توازن کے طور پر اہمیت رکھتا ہے، جس کے باعث بیجنگ کے سخت مؤقف اختیار کرنے کے امکانات کم سمجھے جا رہے ہیں۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 7 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • a day ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 hours ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 hours ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • a day ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • a day ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
Advertisement