علاوہ ازاںسلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس بھی کھو دیے، ایک اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوئی ہے


دبئی:بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ کی پاداش میں قومی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا،آئی سی سی کے میچ ریفری نے مقررہ وقت میں اوورز کی تعداد کم ہونے پر پاکستانی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم نے مقررہ وقت کے دوران 8 اوورز کم کیے تھے جس کی سزا کے طور پر نہ صرف مالی جرمانہ عائد کیا گیا بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے پوائنٹس ٹیبل پر بھی پاکستان کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 پوائنٹس بھی کھو دیے، ایک اوور کی کمی پر ایک پوائنٹ کی کٹوتی ہوئی ہے۔
پاکستان ٹیم کا بنگلا دیش کے خلاف میرپور ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ رہا۔آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ٹارگٹ سے 8 اوورز کم کیے۔
خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان ٹیم کو 104 رنز سے شکست دی تھی،پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے سلہٹ میں شروع ہو گا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- an hour ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 6 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- an hour ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- an hour ago





