Advertisement

سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

لینڈ کروزر فراڈ، مشکوک مالی لین دین، غیر قانونی بیرون ملک سفر اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی کو پنجاب سول سرونٹس رولز کے تحت ملازمت سے فارغ کر دیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 21st 2026, 7:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینئر پولیس افسر بدعنوانی پر نوکری سے فارغ، وجہ سامنے آگئی

عدنان بھٹی سے 

لاہور: شہری سے لگثری لینڈ کروزر ہتھیانے،دھوکہ دہی اور پولیس رولزکی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر پنجاب پولیس کا  ڈی ایس پی اظہر نوید خان نوکری سے برخاست، انکوئری میں قصور وار قرار پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی اظہر نوید خان اسکے بیٹے نائیل اظہراور برکت علی  کے خلاف شہری حافظ نعمان احمد کی مدعیت میں تھانہ اقبال ٹاون میں مقدمہ نمبر 320/2026  بتاریخ 2 مارچ 2026 کو دفہ406 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہوا۔

،پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی  اظہر نوید خان  اور اسکے  بیٹے نائیل اظہر نے شہری حافظ نعمان سے لینڈ کروز اس بابت لی کہ کسی اعلی پولیس افسر کے زیر استعمال کیلئے چائیے،جس کا باقاعدہ ایگریمنٹ نائیل اظہر سے  طے ہوا۔

19-12-2025 کو شہری کو ٹریکر کمپنی کی جانب سے ٹریکر اترنے کی کال موصول ہوئی،جس پر شہری حافظ نعمان نے ڈی ایس پی اظہر نوید،نائیل اظہر اور برکت علی کو فون کیا اور ٹریکر کی بابت پوچھا،ڈی ایس پی اظہر نوید نے شہری کو 96-H ماڈل ٹاون بلایا اور کہا لینڈ کروزر اسکے دوست شیخ اسلام کے زیر استعمال ہے لہذا اسکو گاڑی 20-01-2026 کو وآپس مل جائے گی۔

ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل علی راجا کی مرتب کردہ انکوئری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ شہری نعمان نے ڈی ایس پی اظہر نوید پر سنگین الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی اظہر نوید،اسکا بیٹا نائیل اظہر اور برکت علی باہمی مشاورت سے ایک منعظم غیر قانونی طور پر گروہ چلا رہے ہیں جس پر وہ معصوم، شہریوں سے گاڑیاں لیکر بعد میں بھتے کا مطالبہ کرتے ہیں ،شہری نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ اسکی گاڑی وآپسی مانگنے پر اس سے 50 لاکھ روپے کی کثیر رقم کا تقاضا کیا گیا۔

ڈی ایس پی اظہر نوید خان کے خلاف شہری کی درخواست پر انکوئری کی گئی اور ڈی ایس پی کو اعلی پولیس افسران کے سامنے پیش ہو کر صفائی دینے کا کہا گیا مگر  اظہر نوید خان تین بار کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوا،تاہم چوتھی باراردل روم پیشی کے دوران ڈی ایس پی سے اس پر لگائے گئے الزامات کے متعلق پوچھا گیا جس پر وہ کوئی  ٹھوس شواہد اور جواز پیش نہیں کر سکا۔

ڈی ایس پی  اظہر نوید کی ایف آئی اے اسلام آباد سے ٹریول ہسٹری بھی  حاصل کی گئی ،اظہر نوید 08-04-2026 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے انگلینڈ روانہ ہوا اور 30-05-2026 کو بیرون ملک سے پشاور ائیرپورٹ وآپس آیا،ڈی ایس پی اظہر نوید محکمہ پولیس کے رولز کی بھی سنگین خلاف ورزی کا مرتکب ہوا،کیونکہ اس نے بیرون ملک سفر کیلئے نہ تو  پاکستان ایکس لیو لی اور نہ ہی این او سی حاصل کیا،بلکہ بیرون ملک سفر کے دوران ایمیگریشن افسران کو بھی دھوکہ دیا اور اپنی شناخت چھپائی،جو کہ محکمہ کی نظر میں پولیس رولز کی  سنگین خلاف ورزی ہے۔

لہذا ڈی ایس پی اظہر نوید اور اسکا  بیٹا نائیل اظہر متعدد گاڑیوں کی مالی معاملات اور مشکوک ٹرانزیکشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔اظہر نوید خان  اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ،بدعنوانی اور دھوکہ دہی  کا مرتکب ٹھہرا ہے۔

الزامات کا دفاع نہ کر پایا  ہے۔بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہونا پایا گیا ہے۔پنجاب سول سرونٹس کے تحت ڈی ایس پی اظہر نوید خان کو  قصور وار ٹھہراتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوکری سے برخاست کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Advertisement
پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال

  • 2 دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • ایک دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

  • 2 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور

  • 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 12 گھنٹے قبل
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

  • 2 دن قبل
Advertisement