Advertisement

ایبولاوائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت

افریقہ سے پاکستان آنے والی کچھ بحری جہازوں کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے جبکہ طبی عملے کو ممکنہ کیسز سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے،وزارت صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر May 23rd 2026, 3:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایبولاوائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل سخت

اسلام آباد: وزارت صحت پاکستان نے افریقہ میںمہلک ایبولا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر اسکریننگ کے اقدامات سخت کر دیے ہیں تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

وفاقی وزارت کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے تمام ایئرپورٹس پر احتیاطی اسکریننگ پروٹوکول فوری نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

محکمہ صحت کی جناب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایبولا کا پھیلاؤ جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا تک محدود ہے اور محدود سفری روابط کے باعث پاکستان کو خطرہ نہایت کم ہے۔نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی پاکستان میں موجود ٹیم صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ وزارت نے تمام صوبوں اور بارڈر ہیلتھ سروسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں ایبولا کی تشخیص کی صلاحیت موجود ہے اور ضروری تیاریوں کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے احتیاطی نگرانی بڑھانے کی سفارش کی ہے تاہم کسی قسم کی سفری پابندی کا مشورہ نہیں دیا گیا۔

وزارت صحت نے واضح کیا کہ پاکستان یا اس کے ہمسایہ ممالک میں اب تک ایبولا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ شہریوں کو افریقی ممالک کا سفر کرنے سے قبل متعلقہ ہیلتھ ایڈوائزریز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، اسلام آباد کے پاس ایبولا ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے اور ملک بھر کی ریفرنس لیبارٹریز کو بھی ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق افریقہ سے پاکستان آنے والی کچھ بحری جہازوں کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے جبکہ طبی عملے کو ممکنہ کیسز سے نمٹنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ ایبولا ایک مہلک وائرس ہے جو جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے اور شدید خون بہنے اور اعضا کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ موجودہ وبا ایبولا کے بنڈی بگیو سٹرین سے متعلق ہے، جس کی اس سے قبل دو بار، 2007 میں یوگنڈا اور 2012 میں کانگو میں وبا سامنے آ چکی ہے۔

Advertisement
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 9 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 4 گھنٹے قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 4 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
Advertisement