Advertisement
ٹیکنالوجی

ملائیشیا،16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی

حالیہ برسوں میں نقصان دہ آن لائن مواد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی نگرانی سخت کر دی ہے،مقامی حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jun 1st 2026, 4:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملائیشیا،16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی

کوالالمپور: ملائیشیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نئی رجسٹریشن پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد اور سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ملائیشین کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن کے مطابق نئے ضوابط کا اطلاق پیر سے شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نئے صارفین کی عمر کی تصدیق سرکاری ریکارڈ کے ذریعے کرنا ہوگی۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قوانین کا اطلاق فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہوگا۔ اگر کوئی کمپنی ان ضوابط پر عمل درآمد میں ناکام رہی تو اس پر ایک کروڑ رنگٹ (تقریباً 25 لاکھ امریکی ڈالر) تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو انٹرنیٹ یا جدید ٹیکنالوجی سے دور کرنا نہیں بلکہ سوشل میڈیا کمپنیوں،والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داریوں کو مزید مؤثر بنانا ہے تاکہ کم عمر صارفین کو محفوظ آن لائن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کمیشن کے مطابق موجودہ صارفین کی عمر کی تصدیق کا عمل بھی شروع کیا جائے گا، جسے مکمل کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں نقصان دہ آن لائن مواد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی نگرانی سخت کر دی ہے۔حکومت خاص طور پر ایسے مواد کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو نسلی یا مذہبی کشیدگی کو ہوا دے یا ملکی اداروں اور بادشاہت کے خلاف اشتعال انگیزی کا باعث بنے۔

خیال رہے کہ اس فیصلے کے بعد سے ملائیشیا ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جو بچوں کی آن لائن حفاظت اور سوشل میڈیا کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے سخت قوانین متعارف کرا رہے ہیں۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 10 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 10 hours ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 10 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 2 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • a day ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • a day ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 15 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 2 days ago
Advertisement