دوران ملاقات سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی


زیورخ: وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے مذاکرات مرکز میں ملاقات ہوئی ہے۔جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امن عمل کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، پاکستان نے امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا۔
زیورخ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، یہ ملاقات تکنیکی سطح کے مذاکرات کے موقع پر ہوئی۔
دوران ملاقات سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بغل گیر ہوئے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں خطے کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif meets U.S. Vice President J.D. Vance on the sidelines of the High-Level Talks in Burgenstock, Switzerland, focused on the implementation of the Islamabad Memorandum of Understanding.#PakistanForPeace pic.twitter.com/7HTVLvPYhQ
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) June 21, 2026
امریکی وفد سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف ایرانی وفد سے بھی ملیں گے، ایرانی وفد کی سربراہی باقر قالیباف کریں گے، وزیرخارجہ عباس عراقچی اور دیگر حکام بھی ہوں گے۔
علاوہ ازاں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی اور سوئس وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،ملاقات طے شدہ سرکاری شیڈول کا حصہ تھی۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایرانی وفد پاکستان اور قطر کے ساتھ بھی دو طرفہ مذاکرات کرے گا، امریکا پاکستان، قطر اور ایران کی شمولیت سے 4 فریقی مذاکرات بھی ہوں گے، ایرانی وفد آج متعدد ملاقاتیں کرے گا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 18 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل





