علاقائی فورم اجلاس: پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا علاقائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ملاقات میں آر-4 فریم ورک کے تحت باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ چیلنجز و مواقع سے نمٹنے کے لیے عملی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا


قاہرہ: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے علاقائی فورم (R-4) کے چوتھے اجلاس میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مشترکہ کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں آر-4 فریم ورک کے تحت باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ چیلنجز و مواقع سے نمٹنے کے لیے عملی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
علاوہ ازاں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور آر-4 پلیٹ فارم کے تحت تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر نے باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے، سفارتی روابط کو فروغ دینے اور ایک پرامن، مستحکم اور باہم مربوط خطے کے قیام کے لیے مشترکہ اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے عزم کا اظہار کیا،اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 16 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 18 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 12 گھنٹے قبل






