اداکارہ نے کہا کہ میں ہدایتکارہ سنگیتا کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا، اس کے علاوہ میں عید پر ریلیز ہونیوالی فلم سائیکو کی پروڈکشن ٹیم کا بھی حصہ تھی


لاہور: معروف اداکارہ لیلیٰ نے ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا،، ان کا کہنا ہے کہ بے شمار فلموں میں کام کیا اب ڈائریکشن میں بھی خدمات دینا چاہتی ہوں ،، خوشی ہے کہ نئی فلمیں بن رہی ہیں اور انڈسٹری کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے لالی وڈ کی نئی فلم مکھو کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکشن ٹیم کی معاونت بھی کی،، سیٹ پر انہوں نے اداکاروں کو شوٹنگ کے دوران سین بھی سمجھائے۔
اس موقع پران کا کہنا تھا کہ میں ہدایتکارہ سنگیتا کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا، اس کے علاوہ میں عید پر ریلیز ہونیوالی فلم سائیکو کی پروڈکشن ٹیم کا بھی حصہ تھی۔

اداکارہ میرا نے بھی مجھے موقع فراہم کیا اور بھرپور سپورٹ کیا۔ مزید کہا کہ ڈائریکشن میرا شوق ہے اور میں کوشش کروں کی فلم انڈسٹری کو ڈائریکشن کے ذریعے خدمات فراہم کر سکوں۔
اداکارہ لیلیٰ نے اسی سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ فلم مکھو میں بھی وہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 16 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago









