ایران امریکا مذاکرات کا پہلا سیشن اختتام پذیر،فریقین کا حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
اعلیٰ سطح کمیٹی نے آئندہ 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا، جس کے تحت مزید تکنیکی مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے،اعلامیہ

.webp&w=3840&q=75)
برگن اسٹاک: اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح تکنیکی مذاکرات کا پہلا سیشن سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اختتام پذیر ہو گیا۔
پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اعلیٰ سطح مذاکرات کا پہلا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اختتام پذیر ہو گیا، جس میں ایران، امریکہ اور ثالثی کرنے والے دو ممالک، قطر اور پاکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق لیک لوسرن سمٹ مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی، جس کے دوران حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جن میں مزید تکنیکی مذاکرات کے لیے ایک طریقۂ کار (میکانزم) کا قیام بھی شامل ہے۔مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر فریقین نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا، جو ثالثی عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی۔
مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر فریقین نے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا، جو ثالثی عمل کی سیاسی نگرانی کرے گی۔ چیف مذاکرات کار باقاعدگی سے اس کمیٹی کو رپورٹ پیش کریں گے اور جوہری امور، پابندیوں، نگرانی اور تنازعات کے حل سے متعلق ورکنگ گروپس کی قیادت کریں گے تاکہ مفاہمتی یادداشت پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
اعلیٰ سطح کمیٹی نے آئندہ 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک روڈ میپ پر اتفاق کیا، جس کے تحت مزید تکنیکی مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ مفاہمتی یادداشت میں بیان کردہ مدت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا غلط فہمی سے بچنے کے لیے فریقین کے درمیان ایک رابطہ لائن قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانا ہے۔
مزید برآں، فریقین نے ثالثی کرنے والے ممالک کی سہولت کاری سے اپنے درمیان اور لبنان کے ساتھ ایک ڈی کنفلکشن سیل قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔
تمام امور پر تکنیکی مذاکرات ہفتے کے بقیہ دنوں میں برگن اسٹاک ریزارٹ میں جاری رہیں گے۔ ثالثی کرنے والے ممالک اس امر کو یقینی بنانے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے کہ مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھتے رہیں اور ایک حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق قطر اور پاکستان نے امریکہ اور ایران کی جانب سے سفارت کاری اور تنازع کے پرامن حل کے لیے مسلسل وابستگی کو سراہا ہے، جبکہ جاری مذاکرات میں برادر اور دوست ممالک کی مسلسل حمایت اور قیمتی تعاون پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 9 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 13 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 15 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 12 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago






