گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
پیر کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں 33 میں سے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا


گلگت: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے عمران ندیم بلا مقابلہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں جب کہ نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں 33 میں سے 30 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا۔
اس موقع پر اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔اجلاس کے دوران اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلا مقابلہ اسپیکر جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔
انتخاب کے بعد نومنتخب اسپیکر عمران ندیم اور ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جب کہ سابق اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ نے عمران ندیم کو اسپیکر کا چارج بھی سونپ دیا۔
اس موقع پر گلگت بلتستان اسمبلی کی کارروائی کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ اور نیئر بخاری مہمانوں کی گیلری میں موجود تھے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بعد استحکام پاکستان پارٹی نے بھی گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

