نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
اس موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالسِ عزا منعقد کی جائیں گی جبکہ مختلف شہروں میں تعزیے اور علم ذوالجناح کے جلوس بھی نکالے جائیں گے


ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے تاکہ کربلا میں حضرت امام حسین اور ان کے جانثار رفقاء کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاسکے۔
اس موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مجالسِ عزا منعقد کی جائیں گی جبکہ مختلف شہروں میں تعزیے اور علم ذوالجناح کے جلوس بھی نکالے جائیں گے۔
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور کربلا میں اُن کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کل دس محرم الحرام کو یوم عاشور ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔
اس موقع پر ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں ماتمی جلوس نکالے جائیں گے۔
علمائے کرام اور ذاکرین اپنے خطابات میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روشن تعلیمات اور واقعہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔
آج 9 محرم الحرام کے موقع پر بھی ملک بھر میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرنے کیلئے تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں اور اسلام کیلئے ان کی بے مثال قربانیوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے ہیں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

