Advertisement
پاکستان

خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

دیر بالا کے علاقے اوصوڑئی درہ کے گاؤں رانگوں میں خواتین کے ایک مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 طالبات زخمی ہوگئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 1st 2026, 6:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا: بارش اور فلیش فلڈ نے تباہی مچا دی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ کے باعث 2 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ لوئر اور اپر چترال میں فلیش فلڈ سے متعدد مکانات، مساجد، دکانوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

ادھر دیر بالا کے علاقے اوصوڑئی درہ کے گاؤں رانگوں میں خواتین کے ایک مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 طالبات زخمی ہوگئیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے وقت مدرسے میں تقریباً 260 طالبات موجود تھیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں موسلادھار بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں فلیش فلڈ آیا، جس سے 27 مکانات متاثر ہوئے جب کہ سیلابی ریلے کے باعث 2 مساجد، 2 دکانیں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق فلیش فلڈ سے 4 گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں جب کہ مجموعی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ادھر اپر چترال کے علاقے یارخون، مستوج میں بھی فلیش فلڈ سے ایک مکان، آبنوشی کی متعدد اسکیمیں اور نہریں متاثر ہوئیں تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جب کہ متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں فلیش فلڈ کے باعث بند ہونے والی 2 رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ اس کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، تمام ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ اور باجوڑ میں وقفے وقفے سے شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

شانگلہ کی تحصیل بشام، پورن اور دیگر میدانی علاقوں میں تیز بارش کے بعد شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مسلسل بارشوں کے باعث ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

سوات اور مینگورہ شہر کے گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھی گئی جب کہ مالم جبہ، کالام اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

Advertisement
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • 3 دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 21 گھنٹے قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 2 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 19 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • 3 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 19 گھنٹے قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • ایک دن قبل
پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

  • 3 دن قبل
Advertisement