Advertisement

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

رات گئے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ غیرقانونی داخلے اور دباؤ ڈالنے کے الزام پر کارروائی، غیرملکی خواتین کی میڈیکل رپورٹ موصول، ملزمان جسمانی ریمانڈ پر، تحقیقات جاری

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jul 3rd 2026, 9:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

لاہور(سرفراز احمد): لاہور میں غیرملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ طور پر غیرقانونی داخل ہونے اور دباؤ ڈالنے کے الزام میں ڈیفنس سی تھانے کے ایس ایچ او فریاد اشرف سمیت دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ کے چوکیدار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں سرکاری رہائش گاہ میں غیرقانونی داخلے، دھمکیاں دینے اور دیگر متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او اور دو اہلکار مبینہ طور پر اسلحہ سمیت عدالتی افسر کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور اہلکاروں نے مبینہ طور پر دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی کی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس سی کو کلوز لائن کر دیا گیا ہے، جبکہ آئی جی پنجاب کو بھی متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی گئی ہے۔

دوسری جانب غیرملکی خواتین کے مبینہ زیادتی کیس میں متاثرہ خواتین میڈیکل معائنے کے بعد اپنے ملک واپس روانہ ہو چکی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ موصول ہو گئی ہے، تاہم تفتیشی مفاد کے پیش نظر اسے خفیہ رکھا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، جبکہ جدید تفتیشی تقاضوں کے مطابق مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات مکمل کی جائیں گی اور حتمی فیصلہ عدالت شواہد کی بنیاد پر کرے گی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا ہے کہ قانون اپنا راستہ لے گا اور تمام پہلوؤں پر غیرجانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور غیرملکی شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement