تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اقتدار کی پُرامن منتقلی کو یقینی بنانا اور اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے کے لیے درکار جواز کو ختم کرنا ہے

ویب ڈیسک: حماس نے غزہ میں تقریباً دو دہائیوں سے قائم اپنی حکومت کو تحلیل کرتے ہوئے انتظامی اختیارات ’نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ (ٹیکنوکریٹ کمیٹی) کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد اقتدار کی پُرامن منتقلی کو یقینی بنانا اور اسرائیل کو جارحیت جاری رکھنے کے لیے درکار جواز کو ختم کرنا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کے زیرِانتظام سرکاری میڈیا آفس کے مطابق حکومت کی ایمرجنسی کمیٹی کے سربراہ محمد الفرا نے باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے اور کمیٹی کو بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس فیصلے کا مقصد انتظامی اور حکومتی اختیارات ٹیکنوکریٹ کو منتقل کرنا ہے۔
حماس نے تقریباً 20 سال بعد غزہ میں باقاعدہ طور پر اپنی سول انتظامیہ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ غزہ میں حماس کی حکومت 2007 میں قائم ہوئی تھی، جب تنظیم نے قانون ساز انتخابات میں کامیابی کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالا تھا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد حماس متعدد مواقع پر یہ عندیہ دے چکی تھی کہ وہ روزمرہ کے حکومتی امور سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے۔
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 20 گھنٹے قبل





