Advertisement

ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

عبوری ضمانت کے باوجود گھر میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ اور پالتو کتے کو ہلاک کرنے کے الزامات؛ پولیس نے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Jul 21st 2026, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملزم کی تلاش میں چھاپہ، پولیس پر پالتو کتا مارنے کا الزام

عدنان بھٹی سے

لاہور: تھانہ لٹن روڈ پولیس پر ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران عبوری ضمانت کے باوجود گھر میں داخل ہونے، مبینہ توڑ پھوڑ کرنے اور پالتو کتے کو ہلاک کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے واقعے کی تحقیقات کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق 16 جولائی 2026 کو شام نگر کے علاقے میں دو ہمسایوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران ملزم شہزاد بٹ پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے پستول سے فائرنگ کر کے تیمور رمضان کی بائیں پنڈلی پر گولی ماری اور بعد ازاں موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کے بعد تھانہ لٹن روڈ میں ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ بعد ازاں ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سیشن عدالت سے 29 جولائی 2026 تک عبوری ضمانت حاصل کر لی۔

ملزم کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ عبوری ضمانت کے باوجود اور عدالتی احکامات کی موجودگی میں پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ان کے مطابق ملزم گھر پر موجود نہ ہونے پر پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر گھر کے سامان کو نقصان پہنچایا، جس میں صوفہ، ایئر کنڈیشنر، بیڈ، واش روم، ڈائننگ ٹیبل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ 

اہلِ خانہ نے مزید الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے گھر میں بندھے پالتو کتے کو بھی مبینہ طور پر اسلحے کے بٹ مار کر ہلاک کر دیا، جس پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ بے زبان جانور کا اس واقعے سے کیا تعلق تھا۔

واقعے سے متعلق جب اعلیٰ پولیس حکام سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر تحقیقات میں کسی پولیس افسر یا اہلکار کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال یا غیر قانونی اقدام کے شواہد سامنے آئے تو اس کے خلاف قانون اور محکمانہ قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پالتو کتے کو ہلاک کرنے، گھر میں توڑ پھوڑ اور عدالتی حکم کی خلاف ورزی سے متعلق تمام الزامات ملزم کے اہلِ خانہ کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں، جن کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔

Advertisement
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • 19 گھنٹے قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 3 دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 2 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • ایک گھنٹہ قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement