Advertisement

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں

187 متاثرین سے چھ کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Aug 20th 2026, 3:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں

واصف محمود سے

لاہور: لاہورمیں بیرونِ ملک ورک ویزے پر جانے کے خواہش مند 187 سادہ لوح افراد سے مبینہ طور پر تقریباً چھ کروڑ روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

متاثرین کا الزام ہے کہ سنگھ پورہ لاہور میں قائم سکل بریج ٹریول ٹورز اینڈ ویزہ کنسلٹنٹس کے مالکان عثمان اور جاوید الرحمان نے انہیں آذربائیجان ورک ویزے پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے فی کس وصول کیے اور بعد ازاں مبینہ طور پر غائب ہوگئے۔

متاثرین کے مطابق فراڈ کا شکار ہونے والوں میں لاہور، فیصل آباد، کراچی، سکھر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ورک ویزوں کے ساتھ ساتھ پاسپورٹس اور ایئر ٹکٹس کے نام پر بھی رقم وصول کی، تاہم وعدے پورے نہ کیے گئے۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے مبینہ فراڈ کے خلاف تقریباً دو ماہ قبل ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ونگ میں درخواستیں جمع کرائیں، تاہم ان کے بقول اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

متاثرین کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کے نام درخواستیں دیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

متاثرین نے حکومت اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ طور پر فراڈ میں ملوث ملزمان عثمان اور جاوید الرحمان کو فوری گرفتار کیا جائے، جبکہ ان کے شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں تاکہ ملزمان مبینہ طور پر رقم لے کر بیرونِ ملک فرار نہ ہوسکیں۔

متاثرین نے انصاف اور رقم کی واپسی کے مطالبے کے حق میں لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا۔

Advertisement
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 16 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 17 hours ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 3 days ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 4 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 10 hours ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 14 hours ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 17 hours ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
Advertisement