لاہور: ذرائع کے مطابق ترین گروپ کی میٹنگ آٹھ سے دس اگست کو ہوگی۔ میٹنگ میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف حکمت عملی طے ہوگی۔


ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف ترین گروپ نے بڑی میٹنگ بلا لی ہے،گروپ میٹنگ تین روز کیلئے مری میں بلائی گئی ہے ۔ترین گروپ کی میٹنگ آٹھ سے دس اگست کو ہوگی۔ جہانگیر ترین گروپ کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو کال کرلیا گیا۔
ذرائع ترین گروپ کا کہنا ہے کہ تین روزہ میٹنگ کی صدارت جہانگیر ترین خود کریں گے ۔ میٹنگ میں حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف حکمت عملی طے ہوگی ۔ترین گروپ حکومت سے علیحدگی کے آپشن پر بھی غور کرے گا ۔
خیال رہے کہ معاون خصوصی وزیراعلی ٰ پنجاب برائے سیاسی امور عون چوہدری نے استعفیٰ دیدیا تھا، عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ کے متحرک رہنما رہے ہیں ۔
اس حوالے سے عون چوہدری کاکہنا تھا کہ مجھے وزیراعلیٰ آفس سے کہا گیا جہانگیر ترین کی حمایت چھوڑ دو یا استعفیٰ دو، جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہر کوئی جانتا ہے ۔ پارٹی کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دینے والے شخص کو نہیں چھوڑ سکتا۔ عون چودھری نے مزید کہا ہے کہ مشیر وزیراعلیٰ کے عہدے پر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دوں گا۔
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 6 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل



